ڈالر کی قدرمیں کمی ،تولہ سونا 1400روپے مہنگا
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں ڈالر کی مسلسل پیش قدمی کا تسلسل ٹوٹ گیا، بدھ کو روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔۔۔
ادھر سونے کی عالمی اور مقامی قیمتوں میں ایک روز قبل ہونے والی بڑی کمی کے بعد گزشتہ روز قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر8پیسے کی کمی سے 277.85روپے پرآگیا۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر3پیسے کی کمی سے 278.80روپے کاہوگیا۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا14 ڈالر کے اضافے سے 2607ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 1400روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 71 ہزار 900 روپے پر جاپہنچا ۔اسی طرح دس گرام سونا 1200روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 33 ہزار 111 روپے کاہوگیاجب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 3250روپے پر مستحکم رہی ۔