صدر این بی پی کامالیاتی شعبے کے فروغ کی ضرورت پر زور

صدر این بی پی کامالیاتی شعبے کے فروغ کی ضرورت پر زور

کراچی(بزنس ڈیسک)این بی پی کے صدر رحمت علی حسنی نے پاکستان کی معاشی ترقی میں مالیاتی شعبے کے کردار پر زور دیا۔۔۔

دی فیوچر سمٹ کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ مالیاتی شعبے کو بنیادی بینکنگ رسائی سے زیادہ تصور کیا جانا چاہیے کیونکہ یہ معاشی مضبوطی اور بااختیاری کی بنیاد فراہم کرتا ہے ۔رحمت علی حسنی نے کہا کہ معاشی دھارے میں سب کو شامل کرنے سے خوشحالی کیلئے منصفانہ شراکت کو یقینی بنایا جا سکتا ہے ۔برانچ لیس بینکنگ جیسے اقدامات کے باوجود اکاؤنٹس کی ملکیت کی شرح میں بہتری آئی ہے تاہم پاکستان کی تقریباً نصف آبادی ابھی تک بینکنگ نظام سے باہر ہے ۔ انہوں نے ان چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مخصوص عوامل اور مالیاتی حل کی ضرورت پر زور دیا۔ صدر نیشنل بینک کا کہنا تھا کہ موبائل بینکنگ اور ای والٹ جیسی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی مالیاتی رسائی میں انقلاب برپا کر رہی ہیں، این بی پی پاکستان بھر میں زرعی شعبے میں مالیاتی رسائی کو فروغ دے رہا ہے ۔ انہوں نے طویل المدتی اثرات کو یقینی بنانے کیلئے بینکوں، سرکاری اداروں اور فن ٹیک اسٹارٹ ایپس کے درمیان شراکت داری کی ضرورت پر زور دیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں