وفاقی چیمبر کاونٹر پیکیج ریلیف کا دائرہ وسیع کرنیکا مطالبہ

وفاقی چیمبر کاونٹر پیکیج ریلیف کا دائرہ وسیع کرنیکا مطالبہ

کراچی(بزنس رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی چیمبر کی قائم مقام صدر قرۃ العین نے فیڈریشن ونٹر پیکیج کے اعلان کو سراہا اور مطالبہ کیا کہ ونٹر پیکیج کے تحت اعلان کردہ۔۔۔

بجلی ٹیرف میں ریلیف چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ایز)کو بھی فراہم کیا جائے ۔مزید برآں، پچھلے سال کی اسی مدت میں ایک لاکھ یونٹس کی کھپت اور اس کے اوپر مزید استعمال کیے جانے والے یو نٹس پر ہی ونٹر پیکیج کے 26 روپے فی یونٹ کی شرط کو واپس لیا جائے کیونکہ، ایس ایم ایز اور نئی اندسٹر یز کیلئے اس شرط کو پورا کرنا نا ممکن ہے ۔قائم مقام صدر ایف پی سی سی آئی قرۃ العین نے وضاحت کی کہ اگر یہ شرط برقرار رہی تو ایس ایم ایز اور نئی صنعتیں اس شرط کو پورا نہیں کر سکتیں لہٰذاوہ بڑے صنعتی یو نٹس کا مقابلہ نہیں کرسکتیں، اس بنا پر حکومت کو صنعتی پیداوار اور برآمدات میں اپنے ونٹر پیکیج کے مکمل نتائج نہیں ملیں گے ۔ قرۃ العین نے کہا کہ آئی پی پیز معاہدوں کی منسوخی سے بجلی کی قیمت کم ہو گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں