اسٹاک ایکسچینج :نیاریکارڈ، انڈیکس95ہزار کی سطح چھوکرواپس
کراچی (آن لائن) اسٹاک ایکسچینج نے کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روزبلندیوں کا ایک اور ۔
نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ٹریڈنگ کے دوران100 انڈیکس95ہزار پوائنٹس کا نفسیاتی حد عبورکر گیا تاہم کاروبارکے اختتام تک انڈیکس اس سطح پربرقرارنہ رہ سکا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس تیزی کی وجہ بڑھتی ہوئی معاشی امید ہے ، حالیہ رپورٹس سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے محصولات کی وصولی کے اہداف کو پورا کرنے میں پاکستان کی پیش رفت کے بارے میں کوئی تشویش ظاہر نہیں کی ہے ۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 571پوائنٹس کے اضافے سے 94763پوائنٹس پر بند ہوا،اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس209پوائنٹس کے اضافے سے 29ہزار410پوائنٹس اورآل شیئرز انڈیکس60ہزار306پوائنٹس سے بڑھ کر60ہزار 578 پوائنٹس پر جا پہنچا۔اس دوران سرمایہ کاروں کو 54ارب کامنافع ہوا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم122کھرب روپے سے تجاوز کر گیا اور 43.12 فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔ جمعہ کو30ارب روپے مالیت کے 89کروڑ31لاکھ70ہزارحصص کے سودے ہوئے جبکہ جمعرات کو32اربروپے مالیت کے 10کروڑ84لاکھ34ہزارحصص کے سودے ہوئے تھے۔ مجموعی طور پر 473کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 204کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،204میں کمی اور65میں استحکام رہا۔