حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بغیر کسی رد وبدل کےمستحکم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 15 نومبر سے یکم دسمبر تک بغیر کسی ردوبدل کے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پٹرول کی قیمت 248 روپے 38 پیسے فی لٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 255 روپے 14 پیسے فی لٹر پر مستحکم رہے گی۔

واضح رہے کہ یکم نومبر کوحکومت نے پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 35 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 85 پیسے اضافہ کیا تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں