اسٹاک ایکسچینج:گزشتہ ہفتے تیزی،94ہزار پوائنٹس کی حد عبور

اسٹاک ایکسچینج:گزشتہ ہفتے تیزی،94ہزار پوائنٹس کی حد عبور

کراچی(آن لائن)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک ہفتے کے دوران مجموعی طور پر تیزی کا رجحان غالب رہا اور۔

 مارکیٹ 94ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گئی۔کے ایس ای100انڈیکس1400پوائنٹس بڑھ گیا جس سے انڈیکس93ہزار200پوائنٹس سے بڑھ کر94ہزار700پوائنٹس پر بند ہوا ۔کاروباری تیزی سے مارکیٹ کے سرمائے میں2 کھرب 29 ارب روپے سے زائد کااضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم112کھرب روپے سے تجاوز کر گیا جبکہ ایک ہفتے کے دوران45.29فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔ مارکیٹ میں 4دن تیزی رہی ، اس دوران انڈیکس1895پوائنٹس بڑھ گیا جبکہ1دن کی مندی سے انڈیکس423پوائنٹس لوز کر گیا۔اسٹاک ماہرین کے مطابق ملک میں تیل و گیس کی پیدوار میں اضافہ،آئی ایم ایف کو پاکستان کی معاشی بہتری میں امکانات کی توقع ،منی بجٹ کے خطرات ٹل جانے ،آئندہ ماہ  شرح سود میں مزید کمی کی توقعات پر انویسٹمنٹ بڑھنے سے مارکیٹ نے بلندیوں کا نیا ریکارڈ قائم کیا۔ مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران کے ایس ای100انڈٰیکس1471پوائنٹس بڑھ گیا جس سے انڈیکس93291پوائنٹس سے بڑھ کر 94763 پوائنٹس پر جا پہنچا ،اسی طرح393.15پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30 انڈیکس 29016 پوائنٹس سے بڑھ کر29410پوائنٹس ہو گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں