ڈالر کی پیش قدمی برقرار، تولہ سونا 3600 روپے مہنگا

ڈالر کی پیش قدمی برقرار، تولہ سونا 3600 روپے مہنگا

کراچی(بزنس ڈیسک)درآمدی و بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ کے باعث منگل کو بھی اتار چڑھاو کے بعد ڈالر کی پیش قدمی برقرار رہی۔ادھر سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ دیکھا گیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر9پیسے کے اضافے سے 277.95 روپے پر جاپہنچا۔فاریکس رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر6 پیسے بڑھ کر 278.88 روپے کاہوگیا۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 36 ڈالر کے نمایاں اضافے سے 2623 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں نمایاں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 3ہزار 600 روپے کے بڑے اضافے سے 2 لاکھ 73 ہزار 500 روپے پر جاپہنچا۔اسی طرح دس گرام سونا 3 ہزار 86 روپے کے بڑے اضافے سے 2 لاکھ 34 ہزار 482 روپے کا ہوگیا۔یاد رہے کہ پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت 2500 روپے کے نمایاں اضافے سے 2 لاکھ 69 ہزار 900 روپے ہوگئی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں