آٹومیکانیکا دبئی میں 6پاکستانی مینوفیکچررز کی شرکت متوقع
کراچی (آن لائن )پاکستان کے 6 نمائش کنندگان 10دسمبر سے 12دسمبر تک دبئی میں ہونے والی شہرت یافتہ نمائش ’’آٹومیکانیکا دبئی2024‘‘ میں آٹو صنعت میں جدید ترین ایجادات پیش کریں گے۔
آٹومیکانیکا دبئی 2024، اس حوالے سے 21 واں ایڈیشن ہے ۔ اس ایونٹ میں پاکستان کے 6 مینوفیکچررز اوساکا بیٹریز، پینتھر ٹائرز، لوڈز لمیٹڈ، میکاس، اٹلس بیٹری اور سروس انڈسٹریز اپنے مصنوعات کی نمائش کریں گے ۔ یہ تین روزہ ایونٹ دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں منعقد ہوگا۔ آٹومیکانیکا دبئی کا مقصد مشرق وسطیٰ کے وسیع تر آٹو مارکیٹ اور سروس انڈسٹری کے لیے سب سے بڑا عالمی تجارتی نمائش بننا ہے ۔ آٹومیکانیکا دبئی 2024 کا 21 واں ایڈیشن 2,200 سے زائد نمائش کنندگان کو 60 سے زیادہ ممالک اور 20 سرکاری قومی پویلینز میں یکجا کرے گا۔ یہ ایونٹ 17 ہالز میں منعقد ہوگا اور عالمی سطح پر 56,000 سے زیادہ شرکاء کی موجودگی متوقع ہے جو 161 ممالک سے آئیں گے ۔