سیاسی افرا تفری کے معیشت پر منفی اثرات مرتب،انجمن تاجران
لاہور (آن لائن)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پر تشدد احتجاج کے خدشات ،قومی شاہراہوں ، انٹر سٹی ٹرانسپورٹ کی بندش اورسیاسی افرا تفری کے معاشی سر گرمیوں پر انتہائی منفی اثرات پڑ رہے ہیں۔۔
ایسے حالات میں جب مقامی سرمایہ کارآگے آنے سے ہچکچاتے ہیں وہاں غیر ملکی سرمایہ کاری کی توقع کرنا بیوقوفی ہے ، اپوزیشن سے درخواست ہے کہ اپنے سخت موقف سے ایک قدم پیچھے ہٹے اور مذاکرات کی میز پر بیٹھے ۔ اپنے بیان میں اشرف بھٹی نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت کی جانب سے احتجاج کی کال کے پیش نظر جس طرح کی فضا بنتی ہے اس سے تاجر طبقہ شدید اضطراب میں مبتلا ہے ۔ ملک کے مختلف مقامات سے خریداری کیلئے آنے والوں نے لاہور کا سفر نہیں کیا جس کی وجہ تاجروں کو کروڑوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے ۔ قومی شاہراہیں اور ٹرانسپورٹ بند ہونے سے ٹرانسپورٹرز کو نقصان برداشت کرنا پڑا ہے ۔