فرنیچر مینوفیکچرنگ میں جدت اپنانا ہوگی، میاں کاشف
لاہور (اے پی پی)پاکستان فرنیچر کونسل کے سی ای او میاں کاشف اشفاق نے فرنیچر مینوفیکچرنگ میں جدت اور منفرد ڈیزائنوں کو اپنانے کی فوری ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ بین الاقوامی منڈیوں کو اپنی جانب راغب کیا جا سکے ۔
اتوار کو یہاں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فرنیچر سازی میں جدید رحجانات اور طریق کار کو اپنا کر پاکستان خود کو اسٹائلش فرنیچر کے ایک بڑے برآمد کنندہ کے طور پر متعارف کرا سکتا ہے ۔ دنیا میں فرنیچر مارکیٹ تیزی سے ترقی کر رہی ہے ، اس مارکیٹ میں اپنی موجودگی کو قائم رکھنے اور اپنا مارکیٹ شیئر بڑھانے کیلئے پاکستانی فرنیچر مینوفیکچررز کو عصری ڈیزائنوں کے مطابق تیاری، معیار کو بہتر بنانے اور جدید مینوفیکچرنگ ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے پر توجہ دینی چاہیے ۔