جولائی تا اکتوبر: 420.799 ملین ڈالر کے موبائل فونز درآمد

جولائی تا اکتوبر: 420.799 ملین ڈالر کے موبائل فونز درآمد

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران 420.799 ملین ڈالر مالیت کے موبائل فونز درآمد کیے گئے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 469.969 ملین ڈالر کے مقابلے میں 10.46 فیصد کی کمی کو ظاہر کرتا ہے ۔

مالی سال 2023-24 کے دوران 1.898 ارب ڈالر مالیت کے موبائل فون درآمد کیے جب کہ مالی سال 2022-23 کے دوران یہ رقم 570.071 ملین ڈالر تھی۔روپے کے لحاظ سے پہلے چار ماہ کے دوران 117.017 ارب روپے مالیت کے موبائل ہینڈ سیٹس درآمد کیے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں