وارداتیں، شہری نقدی،موبائل،موٹرسائیکلوں سے محروم

 وارداتیں، شہری نقدی،موبائل،موٹرسائیکلوں سے محروم

قصور(نمائندہ دنیا) ڈکیتی، رہزنی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں کی نقدی ،موبائل فونز اور موٹر سائیکلوں سے محروم کردیاگیا۔۔۔

تفصیلات کے مطابق چوکی بستی لال شاہ کے قریب ڈاکوؤں نے شہری فیصل محمود سے 80ہزار نقدی، عمر فاروق سے ہزاروں کی نقدی اور طلحہ سے ہزاروں کی نقدی کے علاوہ تین موبائل فونزبھی چھین لیے ، کالو کھارا متہ کے قریب ڈاکوؤں نے محمدنوید سے نقدی، موبائل فون اور موٹرسائیکل چھین لی، چوکی بہیڑوال کے قریب ڈاکوؤں نے محمداحمد سے 35ہزار نقدی اور موبائل فون چھین لیا، کوٹ منشا صدر پھول نگر میں محمدعمران کے گھر سے 80ہزار روپے مالیت کی بکری چوری ہوگئی، چور آزاد بستی سٹی پتوکی سے محمدیوسف کی موٹرسائیکل ، حبیب آباد سے شاکر علی کی موٹرسائیکل لے گئے ، پولیس مصروف کارروائی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں