ملک احتجاج و محاذ آرائی کی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا، افتخار ملک
لاہور(اے پی پی)سارک چیمبر کے سابق صدر افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ ملک اس وقت احتجاج اور محاذ آرائی کی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا۔۔۔
اس سے اقتصادی ، بحالی اور معاشی ترقی متاثر ہو تی ہے ۔بدھ کواپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام سے صنعتی و تجارتی سرگرمیاں متاثر ہوتی ہیں اور مقامی و غیر ملکی سرمایہ کاری میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے ،طویل احتجاج سے کاروبار دوست ماحول کو نقصان پہنچتا ہے ،سپلائی چین متاثر ہو تی ہے اور عوامی خدمات میں رکاوٹ پیدا ہو تی ہے۔