کراچی:سکول میں اے آئی روبوٹ ٹیچر نے پڑھانا شروع کردیا

 کراچی:سکول میں اے آئی روبوٹ ٹیچر نے پڑھانا شروع کردیا

کراچی(نیٹ نیوز)کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں قائم ہیپی پیلس سکول اصفہانی کیمپس نے پہلی اے آئی روبوٹک ٹیچر متعارف کروادی ہے، جن کی پہلی نومبر کو باقاعدہ تقرری کی گئی۔

مصنوعی ذہانت سے لیس اس روبوٹک ٹیچر کا نام مس عینی رکھا گیا ہے۔ سکول میں اے آئی ٹیچر سے پڑھنے والے طلبا نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ جب بھی مس عینی سے سوال کرتے ہیں تو وہ بروقت ہمارے سوالوں کے جواب دیتی ہیں اور روبوٹک کلاسز میں پڑھنے کا مزہ ہی الگ ہے۔ طلبا کا کہنا تھا کہ وہ اردو اور انگریزی کے علاوہ سندھی، فرنچ اور دیگر بیس سے زائد زبانوں میں بھی سوال کرتے ہیں۔اے آئی ٹیچر کو تخلیق کرنے والے انجینئر حسان صدیقی نے بتایا کہ انہیں اس روبوٹک ٹیچر کو بنانے میں ساتھ مہینے لگے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں