ایشوریا رائے کی خواتین کو ہراسانی کیخلاف بولنے کی ترغیب

ایشوریا رائے کی خواتین کو ہراسانی کیخلاف بولنے کی ترغیب

ممبئی (شوبزڈیسک) ایشوریا رائے نے خواتین کو ہراسانی کے خلاف آواز بلند کرنے کی ترغیب دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر خواتین کے نام پیغام جاری کردیا۔

ایشوریا نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جو معروف برانڈ کے ‘سٹریٹ ہراسمنٹ کے خلاف سٹینڈ اپ ٹریننگ پروگرام’ کا حصہ ہے۔ ویڈیو میں ایشوریا نے کہا کہ ‘سٹریٹ ہراسمنٹ کا سامنا کیسے کریں؟ نظریں چرا کر؟ نہیں، اس مسئلے کو آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھیں خود پر اپنے لباس پر یا اپنی لپ سٹک کو اس کا ذمہ دار نہ سمجھیں اپنی قدر پر ہرگز سمجھوتا نہ کریں یاد رکھیں سٹریٹ ہراسمنٹ کبھی آپ کی غلطی نہیں ہوتی’۔ اس ویڈیو کے ذریعے اداکارہ نے خواتین میں سٹریٹ ہراسمنٹ کے خلاف آواز اُٹھانے کیلئے حوصلہ دیتے ہوئے اہم کردار ادا کیا ہے جس پر انہیں مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں