دوران میچ گیند سے آسٹریلوی کرکٹر کی ہلاکت کا دسواں سال گراؤنڈ میں جذباتی مناظر

دوران میچ گیند سے آسٹریلوی  کرکٹر کی ہلاکت کا دسواں سال  گراؤنڈ میں جذباتی مناظر

کینبرا(سپورٹس ڈیسک ) آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر فلپ ہیوز کی دوران میچ گیند لگنے سے ہلاکت کے واقعے کو 10 برس بیت گئے ۔

27نومبر 2014 کو سڈنی میں فلپ ہیوز کو شیفلڈ شیلڈ کے میچ میں شین ایبٹ کی گیند سر پر لگی تھی جس کے باعث وہ جان کی بازی ہار گئے تھے ۔ گزشتہ روز فلپ ہیوز کی یاد میں شیفلڈ شیلڈ کے نیو ساؤتھ ویلز اور تسمانیہ کے میچ میں کھلاڑیوں نے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔اس دوران سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے کیونکہ اسی گراؤنڈ میں فلپ ہیوز کو سر پر شین ایبٹ کی گیند لگی تھی۔ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں خراج عقیدت پیش کرنے والوں میں شین ایبٹ بھی شامل تھے اور اس موقع پر شین ایبٹ جذباتی ہوگئے جس پر ساتھی کھلاڑیوں نے انہیں حوصلہ دیا۔

سابق کرکٹر کی ہلاکت کے 10 سال مکمل ہونے پر فلپ ہیوز کی فیملی کی جانب سے بھی ایک محبت بھرا پیغام جاری کیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں