گلوکار بادشاہ کے نائٹ کلب کے باہر زور دار دھماکا
ممبئی(شوبزڈیسک)بھارتی پنجابی گلوکار اور ریپر بادشاہ کے نائٹ کلب کے باہر زور دار دھماکا ہوا ہے جس کی ذمہ داری بدنام زمانہ لارنس بشنوئی گینگ نے قبول کرلی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق چندی گڑھ کے سیکٹر 26 کے علاقے میں صبح سویرے بادشاہ کے نائٹ کلب کے باہر ایک دھماکہ ہوا، جس نے بادشاہ کے نائٹ کلب کی کھڑکیوں کو نقصان پہنچایا تاہم اس دھماکے میں جانی نقصان نہیں ہوا، یہ جگہ معروف گلوکار اور ریپر بادشاہ کی ملکیت ہے۔