لڑکیوں کو شادی میں جلد بازی نہیں کرنی چاہیے:ریحام
لاہور(شوبزڈیسک)پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی سابقہ اہلیہ کا کہنا ہے کہ لڑکیوں کو اپنی شادی کا فیصلہ لینے میں جلد بازی نہیں کرنی چاہئے۔
ریحام خان نے حال ہی میں اداکارہ ہانیہ عامر کو شادی نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے اور ساتھ ہی اس پر وضاحت بھی پیش کرتے ہوئے کہاکہ لڑکیوں کو شادی پہلے اپنے کیریئر پر توجہ دینی چاہیے۔ وہ اپنی بیٹیوں کو بھی یہی نصیحت کرتی ہیں کہ پہلے خود کو مضبوط کریں کسی قابل بنیں اور پھر شادی کا فیصلہ کریں۔ کئی لڑکیاں یہ سوچتی ہیں کہ شادی انہیں آزادی دے گی لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہوتا بلکہ لڑکیاں شادی کے بعد زیادہ قید ہوجاتی ہیں۔ ان کے مطابق شادی کوئی ضرورت نہیں بلکہ ایک چوائس ہونی چاہیے، اور دباؤ کے تحت شادی کرنا درست نہیں کیونکہ ہمیشہ اچھا جیون ساتھی ملنے کی کوئی ضمانت نہیں ہوتی۔ شادی کا دباؤ صرف خواتین پر نہیں بلکہ مردوں پر بھی ہوتا ہے، اس لیے دونوں کو یہ دباؤ نہیں لینا چاہیے۔ ریحام خان نے والدین کو خبردار کیا کہ طلاق یا دیگر مشکلات کی صورت میں لڑکیوں کا بوجھ والدین پر بھی آ سکتا ہے اس لیے لڑکیوں کو خود مختار بنانا ضروری ہے۔