رواں ہفتے انڈیکس کی بلند ترین سطح 101496 ریکارڈ
کراچی (آئی این پی)اسٹاک ایکسچینج کے رواں کاروباری ہفتے میں مثبت رجحان دیکھنے کو ملا۔100 انڈیکس 3 ہزار 559 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 1ہزار 357 پر بند ہوا۔
کاروباری ہفتے کے دوران 100 انڈیکس 7 ہزار 315 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ ہفتے بھر انڈیکس کی بلند ترین سطح 1لاکھ 1 ہزار 496 اور کم ترین سطح 94 ہزار 180 رہی۔4.89 ارب شیئرز کے سودے ہوئے ۔ ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 184 ارب روپے رہی۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن اس ایک ہفتے میں 366 ارب روپے بڑھ کر 12 ہزار 885 ارب روپے تک پہنچ گئی۔ اسٹاک ایکسچینج کی نومبر کی کارکردگی بھی سامنے آ گئی، جس کے مطابق 100 انڈیکس میں 12 ہزار 390 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ انڈیکس نومبر 2024 ء کے اختتام پر ایک لاکھ ایک ہزار 357 پوائنٹس پر ہے۔ نومبر میں 18.37 ارب شیئرز کے سودے ہوئے ۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن ایک ہزار348 ارب روپے بڑھی۔شیئر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 12ہزار 885 ارب روپے ہے ۔