امریکاکو کی جانے والی برآمدات میں9.39 فیصد اضافہ
اسلام آباد(اے پی پی)پاکستان کی امریکا کو کی جانے والی برآمدات میں مالی سال کے دوران 9.39 فیصد اضافہ ہوا ۔
ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ مالی سال کے ابتدائی چار ماہ کے دوران برآمدات کی مالیت 1.862 ارب ڈالر رہی ، تاہم رواں مالی سال برآمدات کا حجم 2.037 ارب ڈالر تک بڑھ گیا۔ اس طرح امریکا کو کی جانے والی برآمدات میں 0.175 ارب ڈالر یعنی 9 فیصد سے زیادہ کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔