رواں سیزن کینو کا برآمدی ہدف2.5لاکھ ٹن مقرر

 رواں سیزن کینو کا برآمدی ہدف2.5لاکھ ٹن مقرر

کراچی(بزنس رپورٹر)آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل ایکسپورٹرز کے مطابق رواں سیزن کینو کی ایکسپورٹ کا ہدف 2.5لاکھ ٹن مقرر کیا گیا ہے جو گزشتہ سال50 ہزار ٹن جبکہ گزشتہ5سال کے مقابلے میں 50 فیصد کم ہے ۔

 رواں سیزن کینو کی ایکسپورٹ سے 10 کروڑ 25 لاکھ ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوگا۔ ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ وحید احمد کے مطابق موسمی اثرات کی وجہ سے کینو کی پیداوار اور معیار تشویشناک حد تک متاثر ہورہا ہے ۔ دیر تک گرمی رہنے اور سرد موسم تاخیر سے آنے کی وجہ سے کینو کا سیزن بھی تاخیر کا شکار ہے ۔ وحید احمد کے مطابق پاکستان کے کینو کی ورائٹی 60سال پرانی ہے جو بیماریوں اور موسمی اثرات کا مقابلہ کرنے میں ناکام ہے ، دنیا میں کوئی ورائٹی 25سال سے زائد نہیں چلتی ۔ پی ایف وی اے گزشتہ دس سال سے زور دیتی رہی ہے کہ ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کو فروغ دیا جائے اور نئے علاقوں میں کینو کی نئی ورائٹی کے باغات لگائے جائیں تاہم اس جانب کوئی توجہ نہیں دی گئی جس سے کینو کی ایکسپورٹ تیزی سے گراوٹ کا شکار ہے ۔رواں سیزن کینو کی پیداوار15روز تاخیر کا شکار ہے ، گرمی سخت اور دیر تک رہنے اور موسم سرما کی آمد میں تاخیر سے کینو کی مٹھاس، موائسچر اور معیار متاثر ہوا ہے جس کا اثر ایکسپورٹ کے ساتھ مقامی مارکیٹ پر بھی پڑے گا ۔اگر کینو کی تین سے چار نئی ورائٹیز نہ لگائی گئیں تو اگلے تین سال میں پاکستان سے کینو کی ایکسپورٹ بند ہوجائے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں