پاکستانی کینو کے لئے کوریا رسائی دینے کو تیار ہے ،سفیر پاک کی جون

 پاکستانی کینو کے لئے کوریا رسائی دینے کو تیار ہے ،سفیر پاک کی جون

سرگودھا(این این آئی)پاکستان میں تعینات کوریا کے سفیر پاک کی جون نے سرگودھا آمد پرکینو سیزن 25-2024 کا افتتاح کر دیا۔

سرگودھا کی سوغات کینو کی پیدوار کے حوالہ سے کینو سیزن کی افتتاحی تقریب کینو فیکٹری میں منعقد ہوئی جس کا کورین سفیر پاک کی جون نے افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کینو کیلئے کوریا رسائی دینے کو تیار ہے ۔انہوں نے کہا کہ سرگودھا کی سوغات کینو کی برآمدات سے پاکستان کو سالانہ اربوں روپے کا زرمبادلہ حاصل ہوتا ہے ۔یہاں کے کینو کی جدید وارئٹی سے استفادہ کرکے پاکستان سارا سال کینو کی پیدوار سے ملکی زرمبادلہ میں نمایاں اضافہ کرسکتا ہے ۔ اس موقع پر اسمال چیمبر کے 10 رکنی وفد نے کورین سفیر کے ہمراہ کینو فیکٹری کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں