سست انٹرنیٹ سے معیشت کو اربوں کا نقصان، وفاقی چیمبر

سست انٹرنیٹ سے معیشت کو اربوں کا نقصان، وفاقی چیمبر

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی چیمبر کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ انٹرنیٹ موجودہ دور کی ڈیجیٹل معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔

 انٹرنیٹ کی سست روی سے معیشت اور جی ڈی پی پر منفی اثرات، اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کے حوالے سے ہر پالیسی کی حمایت کرتے ہیں ،مگر معاشی مفادات کا تحفظ بھی ناگزیر ہے، برآمدات میں اضافے کیلئے آئی ٹی سیکٹر کی ترقی ناگزیر ،انٹر نیٹ کی سست روی اس کو متاثر کر رہی ہے، یہ اطلاعات تشویش ناک ہیں کہ بڑی آئی کمپنیاں اپنے دفاتر منتقل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔ عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ ٹیلی کام سیکٹر کا منافع 3 ارب یومیہ ہے، انٹرنیٹ مسائل کے باعث ٹیلی کام سیکٹر بری طرح متاثر ہو رہا ہے، آئی ٹی سیکٹر انٹرپورشپ کی فراہمی کا بھی بڑا ذریعہ ہے، لاکھوں نوجوان اس سے وابستہ ہو رہے ہیں، وقت ملک میں فری لانسرز کی تعداد 30 لاکھ کے قریب ہے جو آئے دن بڑھ رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں