سات علاقائی ممالک کو برآمدات میں 4.09 فیصد اضافہ

سات علاقائی ممالک کو برآمدات میں 4.09 فیصد اضافہ

اسلام آباد(اے پی پی)7 علاقائی ممالک کو برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں 4.09 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ادارہ شماریات کے مطابق پہلے 4ماہ میں چین، بنگلہ دیش، سری لنکا، نیپال، مالدیپ اور بھارت کو پاکستانی برآمدات کا حجم 1.506 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو جاری مالی سال کے پہلے 4ماہ میں پاکستان کی مجموعی برآمدات کا 14.33 فیصد ہے۔ جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں مجموعی ملکی برآمدات کا حجم 10.50 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ علاقائی ممالک میں پاکستانی برآمدات کے حوالے سے چین سر فہرست برآمدی ملک رہا۔ مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں چین کو پاکستانی برآمدات کا حجم 813.44 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 952.38 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 14.58 فیصد کم ہے۔ افغانستان کو اس مدت کے دوران 291.77 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈکی گئیں جو گزشتہ مالی سال 182.61 ملین ڈالر تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں