فیصل بینک کا خصوصی افراد کے عالمی دن پر ڈائننگ ان دی ڈارک کا انعقاد

فیصل بینک کا خصوصی افراد کے عالمی دن پر ڈائننگ ان دی ڈارک کا انعقاد

کراچی(بزنس ڈیسک)فیصل بینک لمیٹڈ(ایف بی ایل)نے خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر ڈائننگ ان دی ڈارککا انعقاد کیا جس کا مقصد دائمی نابینا افراد کیلئے ہمدردی اور آگاہی کو فروغ دینا تھا۔۔۔

یہ تقریب خاص فوڈزکے تعاون سے منعقد کی گئی جس کا مقصد ایک ہمدردی کی فزا متعارف کروانا اور بینکنگ پروفیشنلز کو خصوصی افراد کو درپیش چیلنجز کی طرف متوجہ کرنا تھا۔ایف بی ایل کے ہیڈ آف ہیومن ریسورسز مونس مرزا نے کہا کہ خصوصی افراد کے عالمی دن پر فیصل بینک میں ہم ایک جامع کام کی جگہ کے قیام کیلئے پُرعزم ہیں، جہاں ہر فرد کی صلاحیتوں کی قدر کی جائے اور انہیں سراہا جائے۔ حقیقی ترقی مختلف صلاحیتوں کے حامل افراد کو بااختیار بنانے، رکاوٹوں کو توڑنے اور سب کیلئے ترقی کے مواقع پیدا کرنے سے حاصل ہوتی ہے۔ڈائننگ ان دی ڈارکایک جامع مستقبل کیلئے آگاہی بڑھانے اور سمجھ بوجھ پیدا کرنے کی جانب اہم قدم ہے، ہمارا مقصد ایسے اقدامات کو عملی جامہ پہنانا ہے جو تنوع، برابری اور شمولیت کو فروغ دے اور ایک ایسے ماحول کو یقینی بنائے جہاں ہر کسی کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا مکمل موقع ملے ۔فیصل بینک کاڈائننگ ان دی ڈارک اقدام شمولیت اور سمجھ بوجھ کے کلچر کو فروغ دینے کی جانب ایک بامعنی قدم ہے۔ خصوصی افراد کو خودمختار بنانے والے خاص فوڈز کے تعاون سے منعقدہ پروگرام تنوع اور شمولیت کو فروغ دینے اور سب کے لیے مساوی مواقع فراہم کرنے کے بینک کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں