کاٹی کا شرح سود میں 500بیسز پوائنٹس کمی کا مطالبہ

کاٹی کا شرح سود میں 500بیسز پوائنٹس کمی کا مطالبہ

کراچی(بزنس رپورٹر)کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی)کے صدر جنید نقی نے اسٹیٹ بینک سے۔

 شرح سود میں 500 بیسز پوائنٹس (5 فیصد) کمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ افراط زر کا تناسب 4 فیصد سے کم ہو رہا ہے جبکہ زرمبادلہ ذخائر، کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہونے کے ساتھ معاشی اشاریہ مثبت ہیں۔گزشتہ روزاپنے بیان میں جنید نقی نے کہا کہ اسٹیٹ بینک 16 دسمبر کے مانیٹری پالیسی اجلاس میں شرح سود سنگل ڈیجٹ کرے ، 2024 اختتام پر ہے ، تو نئے سال کی آمد پر عوام کو تحفے کے طور پر شرح سود میں نمایاں کمی کی جائے جس سے قرضوں کی لاگت کم ہوگی، بزنس کمیونٹی خاص طور پر صنعت کاروں کے لیے سستے قرضے لینا آسان ہوگا اور کاروباری سرگرمیاں بڑھیں گی۔انہوں نے کہا کہ کاروباری سرگرمیوں میں اضافے سے برآمدات میں اضافہ ہوگا، روپے کی قدر مستحکم ہوگی اور معیشت بہتری کی جانب گامزن ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں