اسٹاک ایکسچینج:گزشتہ ہفتے 100 انڈیکس میں 4788پوائنٹس کی کمی

اسٹاک ایکسچینج:گزشتہ ہفتے 100 انڈیکس میں 4788پوائنٹس کی کمی

کراچی (بزنس رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوران منفی رجحان ریکارڈ کیا گیا۔

ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں 4788 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 100 انڈیکس 4.30 فیصد کمی سے 1 لاکھ 9 ہزار 513 کی سطح پر بند ہوا،100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 117039 رہی اور 100 انڈیکس کی ہفتہ وار کم ترین سطح 105601 رہی۔دوسری جانب ایک ہفتے میں 285 ارب روپے مالیت کا کاروبار ریکارڈ کیا گیا۔اسٹاک ایکسچینج کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 5 ارب 75 کروڑ شئیرز کا لین دین ہوا اور شئیرز کی قیمت کم ہونے سے سرمایہ کاروں کو 629 ارب روپے کا نقصان ہوا۔دوسری جانب ایک ہفتے میں مارکیٹ کپیٹلائزیشن میں 629 ارب روپے کمی ہوئی ۔ہفتے بھر میں ریکارڈ مندی کے بعد ایک روز مارکیٹ 5 ہزار سے زائد پوائنٹس مائنس ہوکر کریش بھی ہوئی تھی۔علاوہ ازیں اسٹاک مارکیٹ میں حالیہ ریکارڈ ساز گراوٹ کے حوالے سے پاکستان بزنس گروپ کے پیٹرن ان چیف فراز الرحمٰن نے کہا کہ اس گراوٹ کے پیچھے سٹے بازی کا عنصر ہو سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سٹے باز عموماً قیمتوں میں غیر متوقع اتار چڑھاؤ پیدا کرتے ہیں،تاکہ اپنے مالی مفادات کو بڑھا سکیں اور اس کے نتیجے میں مارکیٹ میں بے یقینی کی صورتحال پیدا ہوتی ہے ۔فراز الرحمٰن نے مزید کہا کہ سٹے باز مارکیٹ میں مصنوعی دباؤ پیدا کر کے سرمایہ کاروں کو جلد بازی میں فیصلے کرنے پر مجبور کرتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں