ٹی بلز،پی آئی بیزکی نیلامی سے 1,645 ارب جمع
کراچی(آن لائن)مضبوط مارکیٹ لیکوڈٹی کے باوجود حکومت نے ٹریژری بلز (ٹی بلز)اور پاکستان انوسٹمنٹ بانڈز (پی آئی بیز)کی نیلامی کے ذریعے 1,645 ارب روپے جمع کیے جو کہ 1,565 ارب روپے کی میچورٹی کے مقابلے میں ہیں۔۔۔
تاہم حکومت نے دونوں آلات کیلئے اپنے ہدف سے کم رقم قبول کی جو کہ قرضوں کے انتظام کیلئے ایک حکمت عملی ظاہر کرتی ہے ۔ ٹی بلز کی نیلامی میں اسٹیٹ بینک نے 1,200 ارب روپے کا ہدف مقرر کیا تھا لیکن 913 ارب روپے کی بولیاں قبول کیں، جو ہدف کا 76 فیصد تھیں۔ کل جمع کرائی گئی بولیاں 1,694 ارب روپے تک پہنچ گئیں، جو کہ 41 فیصد زیادہ ہیں۔پی آئی بیز کی نیلامی میں حکومت نے 650 ارب روپے کا ہدف مقرر کیا اور 1,403.5 ارب روپے کی پیش کردہ بولیوں میں سے 732.5 ارب روپے قبول کیے ۔دو سالہ پی آئی بیز میں کوئی بولی قبول نہیں کی گئی۔