مقامی سطح پرموبائل پیداوارکم،سالانہ2.31 ملین یونٹ رہ گئی
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں مقامی سطح پر موبائل کی پیداوار میں کمی ریکارڈ ، پی ٹی اے کے اعداد و شمار کے مطابق مقامی سطح پر موبائل کی پیداوار گزشتہ سال کے مقابلے میں 8 فیصد کم ہو کر 2.31 ملین یونٹ رہ گئی۔۔۔
جبکہ ماہانہ بنیادوں پر مینو فیکچرنگ میں35 فیصد کمی ہوئی ہے ۔مقامی کمپنیوں نے اکتوبر میں 3.53 ملین یونٹ تیار کیے جو 7 ماہ کے بعد سب سے زیادہ پیداوار تھی تاہم نومبر میں مقامی سطح پر تیارموبائل کی پیداوار میں 35 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔2024 کے 11 ماہ میں مقامی طور پر تیار موبائل فونز کی مجموعی فروخت 28.43 ملین یونٹ رہی جو گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 57 فیصد زیادہ ہے ۔