لاہور چیمبر میں ڈیجیٹلائزیشن اور ای کامرس پر سیمینار
لاہور (آئی این پی)لاہور چیمبرنے نومیڈز ٹیک کے اشتراک سے ‘‘ڈیجیٹلائزیشن آف انڈسٹری اینڈ ای کامرس’’کے موضوع پر ایک اہم سیمینار منعقد کیا ۔
جس کی صدارت صدر لاہور چیمبر میاں ابوذر شاد نے کی ۔میاں ابوذر شاد نے نومیڈز ٹیک کے تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ڈیجیٹلائزیشن کے فروغ میں ان کی خدمات قابلِ ستائش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انڈسٹری میں ڈیجیٹلائزیشن کی افادیت اور ای کامرس کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔