بیرون ملک نوکری پر جانیوالے پاکستانی شدید مشکلات کا شکار

کراچی (رپورٹ: حمزہ گیلانی) پاکستان اووسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن کے نائب چیئرمین عدنان پراچہ نے کہا کہ دو ہفتوں سے بیرون ملک نوکری پر جانے والے نوجوانوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔
بیان میں عدنان پراچہ کا کہنا تھا کہ اووسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کنٹریکٹ کے ذریعے نوجوانوں کو بیرون ممالک روزگار کے سلسلے میں ورک ویزے پر بھیجتے ہیں، دو ہفتوں سے بیرون ملک نوکری پر جانے والے نوجوانوں کو پریشانی کا سامنا ہے ،بیرون ملک پاکستانی ورکز سالانہ 33 سے 34 ارب ڈالر کی قیمتی زرمبادلہ بھیج رہے ہیں، بیرون ملک نوکری پر جانے والوں کے پاس پروٹیکٹر کی اسٹیمپ اور ورک ویزا بھی ہوتا ہے ،ائر پورٹس سے بیرون ملک نوکری پر جانے والوں کو آف لوڈ کیا جارہا ہے ، روکے جانے والوں کے ٹکٹ نان ریفنڈ ہوتے ہیں جس سے ان کو مالی نقصانات ہورہے ہیں۔عدنان پراچہ کا کہنا تھا کہ بیرون ملک کمپنیوں کی شکایات بھی بڑھ رہی ہیں، وزیر اعظم اور وفاقی وزیز داخلہ اس معاملے پر نوٹس لیں۔