قاتلوں کو علی لاریجانی کی شہادت کی قیمت چکانا ہوگی: مجتبیٰ خامنہ ای

تہران: (دنیا نیوز) ایران کے سپریم لیڈر مجتبی خامنہ ای نے اعلان کیا ہے کہ مجرم قاتلوں کو علی لاریجانی کی شہادت کی قیمت چکانا ہوگی۔

اپنے بیان میں مجتبیٰ خامنہ ای نے علی لاریجانی کو ذہین، مخلص اور ایران کے سیاسی نظام کی نمایاں شخصیت قرار دیا۔

سپریم لیڈر نے کہا اسلام مخالف عناصر کو معلوم ہونا چاہئے اس خون کو بہانے سے اسلامی نظام مزید مضبوط ہوگا اور یقیناً ہر خون کی ایک قیمت ہوتی ہے جسے شہداء کے مجرم قاتلوں کو جلد ادا کرنا ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں