امریکا کا ایران میں 7 ہزار 800 اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا کی جانب سے ایران میں 7 ہزار 800 اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق سینٹ کام کا کہنا ہے ایران کے 120 جہازوں کو نقصان پہنچایا گیا یا تباہ کر دیا گیا۔

دوسری جانب حزب اللہ نے اسرائیلی افواج پر متعدد حملوں کا دعویٰ کیا ہے، حزب اللہ نے شمالی اسرائیل میں مقبوضہ علاقوں شومیرا، اودیسہ اور طیّبہ میں راکٹ حملوں کا دعویٰ کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق کریات شمونہ میں ڈرونز کے جھنڈ سے حملہ کیا گیا، لبنانی علاقے خیام میں حزب اللہ کی اسرائیلی فوج سے جھڑپ ہوئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں