متحدہ عرب امارات امریکی قیادت میں آبنائے ہرمز کی سکیورٹی کیلئے تیار
ابوظہبی: (ویب ڈیسک)متحدہ عرب امارات امریکی قیادت میں آبنائے ہرمز کی سیکیورٹی کے لیے تیار ہوگیا۔
اماراتی صدر کے معاون خصوصی انور قرقاش نے کہا کہ عالمی توانائی ترسیل کی حفاظت سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
دوسری جانب ایران نے بھارت سے کہا ہے کہ بھارتی جہازوں کو آبنائے ہُرمُز سے گزرنا ہے تو ایران کے 3 جہاز واپس بھیجے، بھارت نے جنگ شروع ہونے سے قبل ایرانی تیل سے بھرے تین جہاز اپنے قبضے میں لے لیے تھے، اس وقت بھارت کے 22 بحری جہاز آبنائے ہرمز میں پھنسے ہیں۔
کراچی میں ایرانی قونصل جنرل کا کہنا ہے کہ پاکستانی جہازوں کے لیے بھی آبنائے ہرمز کھلی ہے، خام تیل یا گیس لانے والے جہاز ایران کی حکومت سے رابطہ کرکے آبنائے ہرمز سے گزر سکتے ہیں۔
ٹریکنگ ڈیٹا کے مطابق آبنائے ہرمز سے گزرنے والا پہلا پاکستانی جہاز کراچی پہنچ گیا، جہاز میں 8 کروڑ لیٹرز خام تیل موجود ہے۔