ایران سے 18ویں روز مزید37افراد پاکستان پہنچ گئے
کوئٹہ:(دنیا نیوز) ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے بعد ایران میں مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ18ویں روز بھی جاری رہا، مزید37 افراد وطن پہنچ گئے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق ایران سے تفتان بارڈر کے ذریعے آج 4 افراد وطن پہنچے، یوں تفتان بارڈرکے ذریعے18روز کے دوران مجموعی طور پر 3788 افراد واپس آگئے۔
دوسری جانب گبد ریمدان بارڈر کے ذریعے آج 33 افراد واپس وطن پہنچ چکے ہیں، گبد ریمدان بارڈرکے ذریعے اب تک مجموعی طور پر2101 افراد واپس آ چکے ہیں۔
علاوہ زیں ضلعی انتظامیہ نے مزید بتایا کہ 28 فروری سے اب تک گبد ریمدان اورتفتان بارڈرکے ذریعے 5889 افراد وطن واپس پہنچے جس میں میں زائرین، مزدور ، ایرانی طلباء اور بزنس مین شامل ہیں۔