امریکا اتحادیوں سے آبنائے ہرمز کی حفاظت میں مدد طلب کر رہا ہے: ترجمان وائٹ ہاؤس
واشنگٹن: (دنیا نیوز) ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ امریکا اتحادیوں سے آبنائے ہرمز کی حفاظت میں مدد طلب کر رہا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ اتحادیوں سے زیادہ فعال کردار ادا کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں، وہ یورپی اور خلیج عرب اتحادیوں کی بات چیت جاری رکھیں گے۔
اُنہوں نے کہا کہ صدر دوبارہ اتحادیوں سے ہرمز کے متعلق زیادہ کردار ادا کرنے کی اپیل کر رہے ہیں، آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے امریکی فوج کے پاس اب بھی کچھ منصوبے موجود ہیں۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ بیجنگ نے ٹرمپ کے دورے کو مؤخر کرنے پر اتفاق کیا ہے، اُن کی کچھ مصروفیات ہیں اور یقیناً صدر شی بھی بہت مصروف ہیں، امریکی صدر کے دورہ چین کی نئی تاریخ جلد طے کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔