125روپے کلو والی چینی 148روپے میں بکنے لگی

125روپے کلو والی چینی 148روپے میں بکنے لگی

لاہور(کامرس رپورٹر)چینی مافیا نے قیمتوں میں اضافے کا رجحان تیزکردیا ،ہول سیل مارکیٹ میں چینی148 روپے کلو تک پہنچ گئی۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 جس سے پرچون بازاروں میں چینی160 روپے کلو سے بھی تجاوز کرنے کا امکان بڑھ گیا جبکہ رمضان المبارک میں چینی190 روپے کلو تک جانے کا خدشہ ہے ۔ـ تفصیلات کے چند ہفتوں میں ہول سیل مارکیٹوں میں چینی 20 روپے کلو سے بھی زیادہ مہنگی ہوچکی ہے ،125 روپے کلو والی چینی 148 روپے کلو میں ہول سیل مارکیٹ میں بکنے لگی،اوپن مارکیٹ میں چینی 160 روپے کلو سے بھی تجاوز کرنے کا خدشہ ہے ۔مرکزی کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے صدر طاہر ثقلین بٹ نے روزنامہ دنیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ چینی مافیا ہرگزرتے دن کے ساتھ سودے اضافی نرخوں پرکررہاہے ،حکومت بعد میں نوٹس لیتی ہے اور چھوٹے دکانداروں کو بھاری جرمانے ہوتے ہیں ،مافیاکو کنٹرول نہیں کیاجاتا،رمضان المبارک میں چینی 170 سے 190 روپے کلو تک پہنچ سکتی ہے ۔چینی کے خریدارشہریوں کا کہناہے کہ نرخوں کو کنٹرول کرنا حکومت کاکام ہے ،مافیاکو کنٹرول کرناچاہئے ۔واضح رہے کہ کرشنگ سیزن کی نئی چینی مارکیٹ میں آچکی ہے اور ہول سیل مارکیٹ میں نرخ روز بروز بڑھ رہے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں