ترسیلات میں 32 فیصد اضافہ خوش آئند ہے ،میاں زاہد
کراچی(این این آئی) چیئرمین نیشنل بزنس گروپ میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ ترسیلات کا ریکارڈ حد تک بڑھنا خوش آئند ہے ۔
جس سے معیشت کوبہت سہارا مل رہا ہے ۔ ترسیلات میں اضافے کے لئے دیارغیرمیں مقیم پاکستانیوں کومزید سہولت دی جائے ۔ کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فروری 2025 میں ترسیلات کا حجم 3.1 ارب ڈالرتک جا پہنچا ہے جوکہ پچھلے سال سے 32 فیصد زائد اور ایک ریکارڈ ہے ۔