یورپی ممالک کو برآمدات میں 9.41فیصد اضافہ ریکارڈ

یورپی ممالک کو برآمدات میں 9.41فیصد اضافہ ریکارڈ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران یورپی ممالک کو پاکستان کی برآمدات میں ایک سال قبل کے مقابلے میں 9.41 فیصد اضافہ ہوا، جس کی بنیادی وجہ مغربی اور جنوبی ریاستوں کو برآمدات میں اضافہ ہے

۔ اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال جولائی تا فروری پاکستان کی یورپی یونین کو برآمدات 5 ارب 92 کروڑ 10 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں، جو گزشتہ سال 5 ارب 41 کروڑ 20 لاکھ ڈالر تھیں۔برآمدات میں اضافے کی وجہ مغربی، مشرقی اور شمالی یورپ میں پاکستانی مصنوعات کی طلب میں معمولی اضافہ تھا، ان ممالک کو برآمدی آمدنی کی بحالی پاکستانی ٹیکسٹائل اور کپڑوں کی مصنوعات کے لیے بڑھتے ہوئے رجحان کو ظاہر کرتی ہے ۔مالی سال 24 میں جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے باوجود یورپی یونین کو پاکستان کی برآمدات 3.12 فیصد کم ہو کر 8 ارب 24 کروڑ ڈالر رہ گئی تھیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں