برآمدات متاثر کرنیوالی ہڑتالیں ناقابل قبول،رائس ایکسپورٹرز

برآمدات متاثر کرنیوالی ہڑتالیں ناقابل قبول،رائس ایکسپورٹرز

کراچی (بزنس رپورٹر) رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے ٹرانسپورٹرز کی ہڑتالوں اور سڑکوں کی بندش پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان حالات کے باعث غذائی اشیاء کی ترسیل میں رکاوٹ۔۔

 برآمدی آرڈرز کی منسوخی، بین الاقوامی خریداروں کے جرمانے اور معیشت کو نقصان جیسے سنگین نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ سینئر وائس چیئرمین جاوید جیلانی نے کہا کہ  وہ پرامن احتجاج کو جمہوری حق مانتے ہیں تاہم ایسے اقدامات جو معاشی سرگرمیوں کو مفلوج کر دیں، ملکی برآمدات کو تباہ کر دیںایسے احتجاج ناقابل قبول ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں