ڈالر کی پیش قدمی جاری،تولہ سونا 1600روپے سستا

ڈالر کی پیش قدمی جاری،تولہ سونا 1600روپے سستا

کراچی(بزنس رپورٹر)زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی پیش قدمی جاری رہی جس کے نتیجے میں ڈالرکاانٹربینک ریٹ ایک بار پھر 281روپے سے تجاوز کرگیا۔۔

ادھرعالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتو میں کمی ریکارڈ کی گئی۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 10پیسے کے اضافے سے 281.07روپے پر جاپہنچا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر7پیسے کے اضافے سے 282.78روپے کاہوگیا ۔ دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا16ڈالر کی کمی سے 3289ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 1600روپے کی کمی سے 3لاکھ 47ہزار 100روپے کاہوگیا،اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 1368روپے کی کمی سے 2لاکھ 97ہزار 582روپے ہوگئی۔دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت3497روپے پر مستحکم رہی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں