ٹی سی ایل کی جانب سے بھوربن میں ٹیکنالوجی ایونٹ کا انعقاد

کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان کے نمبرایل ای ڈی ٹی وی برانڈٹی سی ایل نے پی سی بھوربن میں ایک شاندار اور خصوصی ٹیکنالوجی ایونٹ کا انعقادکیا ۔۔
جس میں ٹی سی ایل کی جانب سے کیو ڈی منی ایل ای ڈی ٹی ویز لائن اپ سی سیون کے اور سی سکس کے سمیت جدید ترین ٹیکنالوجی کے حامل ائرکنڈیشنرز،واشنگ مشینز اور سا ؤنڈبارز کی بھی رونمائی کی گئی۔ ایونٹ کا عنوان ویزن 2025رکھا گیا جس میں ٹی سی ایل کی جانب سے ہوم انٹرٹینمنٹ ٹیکنالوجی کی نمائش کی گئی۔ایونٹ میں کارپوریٹ لیڈرز، انڈسٹری ایکسپرٹس، میڈیا نمائندگان، انفلوئنسرز، بزنس پارٹنرز اور معروف شوبز ستاروں نے شرکت کی جہاں انہیں ٹی سی ایل کی نئی ٹیکنالوجی کودیکھنے کے ساتھ ساتھ تجربہ کرنے اور ماہرین کے ساتھ براہِ راست گفتگو کا موقع بھی فراہم کیا گیا۔تقریب کا مرکزِ نگاہ ٹی سی ایل کا جدید کیو ڈی منی ایل ای ڈی ٹی وی سی سیون کے رہاجوبرانڈ کا سب سے پریمیم ماڈل ہے ۔یہ ٹی وی شفاف رنگوں، انتہائی روشن ویژولز اورہر طرح کی روشنی میں بے مثال پکچر کوالٹی فراہم کرتا ہے ۔سی کے سیون میں جدید QD-Mini LEDٹیکنالوجی کو دنیا کے مایہ ناز آڈیو برانڈ Bang & Olufsen کے ساتھ بنا یاگیا ہے ۔اس ماڈل میں vibrant QLED CryStGlow visualsڈسپلے ، 2,048 لوکل ڈمنگ زونز، HDR 3000نٹس برائٹنس، AiPQ Pro پروسیسر اور 144Hz ریفریش ریٹ جیسی جدید خصوصیات شامل ہیں۔سی کے سیون صارفین کے لیے 75 سے 98 انچ تک کے سائزز میں دستیاب ہے ۔سی 6کے کیو ڈی منی ایل ای ڈی ٹی وی سیریز کا ا ایک اور قابلِ فخر ماڈل ہے ،جو اعلیٰ معیار کی QLED ٹیکنالوجی کے ساتھ بنایا گیا ہے تاکہ پکچر کوالٹی، رنگوں کی بہتری اور اسمارٹ فیچرز میں ایک نیا معیار قائم کیا جا سکے ۔یہ ماڈل Google TV اور AiPQ Pro پروسیسر کے ذریعے ریئل ٹائم ویژول آپٹیمائزیشن فراہم کرتا ہے جس سے دیکھنے کا ہر لمحہ دلکش ہوجاتاہے جبکہ اس کاMatte HVA پینل چمک کو کم کرتے ہوئے ہر زاویے سے صاف اور واضح تصویر پیش کرتا ہے اور اس کے Onkyo 2.1 چینل اسپیکرز سنیما جیسی آڈیو کو یقینی بناتے ہیں۔144Hzریفریش ریٹ کے ساتھ یہ ماڈل گیمنگ کے شوقین صارفین کے لیے بھی ایک زبردست انتخاب ہے ۔ٹی سی ایل C6K مختلف صارفین کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے 55 انچ سے 98 انچ تک کے سائزز میں دستیاب ہے ۔ٹی سی ایل مشرقِ وسطیٰ و افریقہ کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ ماجد خان نیازی نے کہاکہہمیں خوشی ہے کہ ہم اپنی کیو ڈی منی ایل ای ڈی ٹیکنالوجی کو ایک وسیع صارفین تک متعارف کرا رہے ہیں۔ ٹی سی ایل نے گزشتہ دہائی میں ڈسپلے ٹیکنالوجی پر 20 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کی ہے ، جس کے نتیجے میں ہم عالمی سطح پر انوویشن کے لیڈر کے طور پر ابھرے ہیں۔