دھرنے کے معیشت پر منفی اثرات ،وفاقی چیمبر کا اظہارتشویش
کراچی(بزنس رپورٹر)وفاقی چیمبر نے نہروں کے تنازعے اور اس پر جاری دھرنے کے حوالے سے اہم پریس کانفرنس کی جس میں دھرنے کے معیشت پر منفی اثرات پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔
نائب صدر ایف پی سی سی آئی نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے یقین دہانی کے باوجود دھرنے کا جاری رہنا قابلِ مذمت ہے ۔ ایسے اقدامات معیشت کو نقصان پہنچاتے ہیں اور معاملات کو مزید الجھاتے ہیں جبکہ سندھ حکومت کی کارکردگی دھرنے کو کنڑول کے حوالے سے مایوس کن رہی ہے ۔ امان اللہ پراچہ نے مزید بتایا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے مظاہرین سے مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے اور امید ہے کہ دھرنا کسی بھی وقت ختم ہوجائے ۔ انہوں نے کہا کہ نہروں کے معاملے پرقومی مفاد کوسامنے رکھتے ہوئے تمام فریقین کو صبروتحمل سے کام لینا چاہیے ۔ فیڈریشن کے سابق صدرزبیر طفیل نے بتایا کہ دھرنوں کے باعث معیشت کواب تک اربوں روپے کانقصان ہوچکا ہے۔