سترہویں آل پاکستان چیمبرز پریذیڈنٹ کانفرنس کا اختتام

راولپنڈی(نمائندہ دنیا)راولپنڈی چیمبرکے زیراہتمام 17ویں آل پاکستان چیمبرز پریذیڈنٹ کانفرنس ختم ہو گئی۔۔
،کانفرنس میں چیمبرز آف کامرس کے 70 سے زائد صدور، اعلیٰ سرکاری عہدیداروں، کاروباری رہنماؤں اور اہم اقتصادی اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی ۔ کانفرنس میں ٹیکس نظام میں اصلاحات،جی ایس ٹی کو بتدریج دس فی صدتک ،کارپوریٹ ٹیکس کو 25فیصد تک لانے اور برآمدات میں اضافے پر ود ہولڈنگ ٹیکس میں کمی، نئے ایکسپورٹرز کیلئے مراعات اور ٹیکس فائلنگ کو سادہ اور ڈیجیٹل بنانے کی سفارشات دی گئیں۔