نئی پالیسی:2030 تک ملک میں 30 فیصد گاڑیاں الیکٹرک ہونگی

نئی پالیسی:2030 تک ملک میں 30 فیصد گاڑیاں الیکٹرک ہونگی

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی حکومت نے ملک میں صاف، پائیدار اور سستی ٹرانسپورٹ کے فروغ کے لیے الیکٹرک گاڑیوں (ای وی) کی پالیسی سطح پر بھرپور حمایت کرتے ہوئے نئی الیکٹرک وہیکل پالیسی 2025-2030کا باقاعدہ اجرا کر دیا۔

وزارت موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی کے ترجمان محمد سلیم شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئی ای وی پالیسی کا مقصد صرف صاف ٹرانسپورٹ ہی نہیں بلکہ مقامی جدت، روزگار کے مواقع اور توانائی کی خود کفالت کو بھی فروغ دینا ہے ۔وزارت کے ڈائریکٹر جنرل محمد آصف صاحبزادہ نے بتایا کہ نئی پالیسی کے تحت 2030 تک ملک میں فروخت ہونے والی 30 فیصد نئی گاڑیاں الیکٹرک ہوں گی، جن میں موٹر سائیکلیں، رکشے ، بسیں اور کاریں شامل ہیں۔ الیکٹرک گاڑیوں سے شہری علاقوں میں فضائی آلودگی، دھواں اور شور میں کمی آئے گی ۔ای وی کی بدولت ایندھن اور مرمت کے اخراجات میں واضح کمی آئے گی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں