اسٹاک ایکسچینج : 33 پوائنٹس کی تیزی، 14 ارب منافع

اسٹاک ایکسچینج : 33 پوائنٹس کی تیزی، 14 ارب منافع

کراچی(بزنس رپورٹر)اسٹاک ایکسچینج کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی برق انداز میں تاریخی بلندیوں پرٹریڈ کرتی رہی، نئے مالی سال کے 6 ٹریڈنگ سیشنز کے دوران انڈیکس میں 9 ہزار 500سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

 100 انڈیکس دوران ٹریڈنگ پرافٹ ٹیکنگ سے مندی کا شکار بھی ہوا ، ایک موقع پر انڈیکس 670سے زائد پوائنٹس مائنس ہوکر 1لاکھ 33 ہزار کی حد سے گر کر 1لاکھ 32 ہزار 696 پوائنٹس کی حد تک ٹریڈ ہوا ،تاہم سرمایہ کاری میں اضافے سے انڈیکس نے پھرزبردست تیزی دکھا کر ریکارڈ سطح پر ٹریڈنگ دکھائی اور پہلی بار 800 سے زائد پوائنٹس کی تیزی سے 1 لاکھ 34 ہزار 200کی ریکارڈ حد پار کرلی۔ تاہم دوران ٹریڈنگ مندی کی وجہ پرافٹ ٹیکنگ اور عالمی ٹیرف کے منفی اثرات تھے تاہم اختتامی لمحات میں 100 انڈیکس میں ٹریڈنگ کا اختتام 33 پوائنٹس اضافے سے 1 لاکھ 33 ہزار 403 پوائنٹس کی حد پر ہوا ۔دوسری جانب کے ایس ای 30انڈیکس 53 پوائنٹس کی کمی سے 40651 پوائنٹس پر بند ہوا اور آل شیئر انڈیکس 106 پوائنٹس کے اضافے سے 83188 پوائنٹس پربند ہوا،اس دوران سرمایہ کاروں کو 14ارب روپے کا منافع ہوا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 16 ہزار 127 ارب روپے ہوگیا ۔ مجموعی طور پر 479 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 216 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ، 231 میں کمی اور 32 میں استحکام رہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں