مرکنٹائل ایکسچینج میں 34ارب کے 41870سودے
کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں 34ارب روپے کے سودے ہوئے ۔گزشتہ روز پی ایم ای ایکس کی رپورٹ کے مطابق سودوں کی مجموعی تعداد 41870 رہی۔
زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 16.289 ارب روپے رہی جبکہ کرنسیز بذریعہ کوٹس کے سودوں کی مالیت 9.048 ارب روپے ، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 2.345 ارب روپے ، چاندی کے سودوں کی مالیت 1.995 ارب روپے ، کاپر کے سودوں کی مالیت 1.668 ارب روپے ، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 1.250 ارب روپے ، خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.246 ارب روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 195.656 ملین روپے ، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 164.636 ملین روپے ، پلیڈیم کے سودوں کی مالیت 160.271 ملین روپے ، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 119.516 ملین روپے اوربرینٹ کے سودوں کی مالیت 29.692 ملین روپے ریکارڈ کی گئی۔