اسلام آباد چیمبرکا کاروباری لاگت کو کم کرنے پر زور

اسلام آباد چیمبرکا کاروباری لاگت کو کم کرنے پر زور

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد چیمبرکے صدر ناصر منصور قریشی نے اس بات پر زور دیاکہ پاکستان کی ٹریلین ڈالر کی معیشت بننے کی خواہش کو صرف صنعتی مسابقت کو یقینی بنانے۔۔۔

کاروبار کرنے کی لاگت کو کم کرنے اور طویل المدتی اقتصادی پالیسیوں کو اپنانے سے ہی پورا کیا جا سکتا ہے ۔اپنے بیان میں ناصر منصور قریشی نے کہا کہ کاروبار کرنے میں آسانی ،صنعتی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کیلئے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے ۔ انہوں نے مقامی صنعتوں کی عالمی مسابقت کو بڑھانے کیلئے کاروبار کرنے کی لاگت کو کم کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیا،اگرپاکستان اپنی برآمدات کو بڑھانا چاہتا ہے اور ملکی برانڈز کو بین الاقوامی مارکیٹ میں بااثر کھلاڑیوں کے طور پر پوزیشن دینا چاہتا ہے ، تو اسے ان پٹ لاگت کو کم کرنے اور کاروبار کیلے بیوروکریٹک رکاوٹوں کو ختم کرنے کو ترجیح دیناہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں