شعبہ خدمات کی برآمدات میں 8.66 فیصد اضافہ

شعبہ خدمات کی برآمدات  میں 8.66 فیصد اضافہ

اسلام آباد(اے پی پی)خدمات کے شعبہ کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے پہلے 11 ماہ کے دوران 8.66 فیصد اضافہ ہوا ۔

ادارہ شماریات کے مطابق جولائی 2024 تا مئی 2025 کے دوران خدمات کا حجم 7.65 ارب ڈالر تک پہنچ گیا جبکہ جولائی 2023 تا مئی 2024 کے دوران خدمات کے شعبہ کی برآمدات سے 7.04 ارب ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ اس طرح  ابتدائی 11 ماہ میں خدمات کے شعبے کی برآمدات میں 0.61 ارب ڈالر یعنی 8.66 فیصد بڑھوتری ریکارڈ کی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں