امریکہ کوکی جانے والی برآمدات سے 5.8 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل
اسلام آباد(اے پی پی)پاکستان کی 5 بڑی برآمدی مارکیٹس میں امریکہ، برطانیہ، متحدہ عرب امارات، جرمنی اور نیدرلینڈ جبکہ دیگر مارکیٹس میں اسپین، افغانستان، اٹلی، بنگلہ دیش، سعودی عرب، بلجیم، فرانس، ملائیشیا، انڈونیشیا، تھائی لینڈ، افریقہ اور کینیڈا شامل ہیں۔
ٹڈاپ کی رپورٹ کے مطابق 30 جون 2025 کو ختم ہونے والے مالی سال کے دوران امریکہ پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منڈی رہا اور اس دوران امریکہ کوکی جانے والی برآمدات میں 5.8 ارب ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا ہے۔